اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

 لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طبی معائنے کی غرض سے لندن جانے والے صدر ن لیگ شہباز شریف لاہور میں ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ن لیگی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ لیگی کارکنوں نے لاہور ائیرپورٹ پر شہباز شریف کے باہر آتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

صدر ن لیگ کے استقبال کیلیے اراکین اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، احسن اقبال، امیر مقام، سابق سنیئر مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے جب کہ عطااللہ تارڑ ،خواجہ عمران نذیر،عائشہ غوث پاشا،صبا صادق سمیت اہم رہنماؤں نے ائیرپورٹ لاؤنج میں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

قبل ازیں متعدد لیگی کارکن زبردستی ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو گئے، کارکنان اور ائیر پورٹ سیکورٹی کے درمیان تلخ کلامی و دھکم پیل ہوئی، کارکنان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو دھکیل کر آرائیول لاونج تک پہنچ گئے جب کہ گلو بٹ کی کارکنوں کے ساتھ مل کر لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

شہباز شریف کے استقبال کیلیے آنے والے لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلیے واٹر کینن بھی ایئرپورٹ پر منگوائی گئی تھی جب کہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے واپس آنا ہی تھا حکومت نے بلاوجہ اس پر پروپیگنڈا کیا جب کہ شہبازشریف معمول کے معائنے کیلیے لندن گئے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی نا تجربہ کاری کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، حکومت کا سارا کاروبار جھوٹ پرچل رہاہے جب کہ حکمران عوام سےغلط بیانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تکبراورنفرت کی سیاست کررہے ہیں لہٰذا اے پی سی اجلاس میں سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے تاہم شہبازشریف بجٹ اجلاس میں حکومت کو ایکسپوز کریں گے، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کل بھی یہی بیانیہ تھا آج بھی یہی ہے۔

The post اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WpCA8g