اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: مین جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں مین جی ٹی روڈ گیمبر اڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین میں گیس لیکج اورشارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔

ایمبولینس، ریسکیو اور2 فائروہیکلز فوری طورپرجائے حادثہ پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیوکی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا جب کہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال بھی منتقل کردیا۔

The post اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WWRHuc