سول اسپتال میں نوسر بازوں نے بیمار بچے کے باپ کی جیب کاٹ لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سول اسپتال میں نوسر بازوں نے بیمار بچے کے باپ کی جیب کاٹ لی

کراچی:  عیدالفطر پر بھی نوسر باز باز نہ آئے، نوسربازوں نے سول اسپتال میں کوئٹہ سے علاج کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے سربراہ کو نشہ آور شے کھلاکر 44 ہزار روپے نکال لیے۔

عید الفطر کے پہلے روز کراچی میں سول اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ نمبر 2 میں زیر علاج کوئٹہ کے رہائشی 10 سالہ بچہ شربت علی جو ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے شدید بیمار تھا جسے 4 روز قبل علاج کے لیے کوئٹہ سے کراچی لایا گیا تھا کے ہمراہ آئے خاندان کے سربراہ سے رات کی تاریکی میں نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلاکر 44 ہزار روپے نکال لیے۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچہ مدرسے میں گرگیا تھا جس کی وجہ سے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی جس کا دیسی علاج کرایا تو پٹھوں نے کام چھوڑدیا، کوئٹہ کے ڈاکٹروں نے ہاتھ کاٹنے کا کہا تو علاج کے لیے کراچی لے آئے۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ رات کو چند نوسربازوں نے کوئی نشہ آور چیز کھلائی جس کے بعد مجھے ہوش نہیں رہا اور ان افراد نے میرے جیب میں موجود 44 ہزار روپے نکال لیے۔

ڈی ایم ایس ڈاکٹر ٹھاکر داس پنجانی کا کہنا تھا کہ سول اسپتال مفت اور موثر علاج فراہم کر رہا ہے۔ بچے کی ہڈی میں خرابی ہے ڈاکٹر کے این او سی دینے کے بعد سرجری کی جائے گی، بچے کے علاج کا مکمل خرچ سول اسپتال اٹھائے گا بعد ازاں بچے کو علاج کے لیے آرتھوپیڈک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

سول اسپتال میں نوسربازوں کا شکار ہونے والے خاندان سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سول اسپتال پہنچے اور بچے کے والد عید محمد سے ملاقات کرکے بچے کے علاج کے لیے مالی مدد کی۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کوئٹہ میں کمہار نے بچے کے ہاتھ کی ہڈی غلط جوڑ دی جس سے زخم میں ناسور ہوگیا ہے، بچے کے علاج کے لیے بیت المال کے ذریعے بھی مزید مدد کریں گے عوام اتائیوں کے پاس علاج کے لیے نہ جائیں۔

The post سول اسپتال میں نوسر بازوں نے بیمار بچے کے باپ کی جیب کاٹ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WvVUpD