مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نوجوان کشمیری شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نوجوان کشمیری شہید

 سری نگر: ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا ایک بارپھرمظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کشمیری کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں نوجوان کشمیری کو موت کے گاٹھ اتاردیا۔ شہادت کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ وادی میں مظاہرین کی جانب سے شہادت پراحتجاج جارہا ہے۔

گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید چاروں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں نوجوان کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WnadaU