شدید گرمی میں بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شدید گرمی میں بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

کراچی:  کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ شہری گرمی میں بغیر بجلی کے بے حال ہو گئے لیکن پرائیویٹ کمپنی کے الیکٹرک اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے ریونیو جمع کرنے میں مصروف ہے۔

کراچی ان دنوں شد ید گر می کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں مز ید اضافہ ہو گیا ہے ما ضی کی طرح اس بار بھی کے الیکٹر ک کی کار کردگی کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی، پورا سال مرمتی کام کے نام پر10 سے 15 گھنٹے بجلی بندرکھی جا تی ہے لیکن جیسے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے ،کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ جاتا ہے ،کراچی بدترین لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے۔

مختلف علاقوں میں جن میں کو رنگی ، لا نڈھی،ملیر،اورنگی ٹائون ، بلد یہ ٹائون ، سرجانی ٹائون ، گڈاپ، کیما ڑی، اسکیم 33، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹائون، اولڈ سٹی ایر یا، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، ایف سی ایریا، مجاہد کالونی، سائٹ ایریا، بنارس کالونی، پٹھان کالونی سمیت دیگر بیشتر علاقے شدید متاثر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں 10,10، گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مرمت کے نام پر شد ید گرمی میں بجلی بندکی جا رہی ہے، کیبل فالٹ اور فیڈرٹرپنگ کے نام پر بھی بدترین لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستشنی علاقوں میں بھی فنی خرابی کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز 118 پر کے الیکٹرک کے نما ئندے شہریوں کو مطمئن کرنے میں ناکام دکھا ئی دیتے ہیں، بجلی کی شکا یت درج کر نے کے لیے صارف کو اکائونٹ نمبر یا دیگر معلومات حاصل کرتے۔

The post شدید گرمی میں بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2X3wO0O