ہل پارک میں زائد پارکنگ فیس لینے پر سرکاری افسر سمیت 4 ملازمین معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہل پارک میں زائد پارکنگ فیس لینے پر سرکاری افسر سمیت 4 ملازمین معطل

کراچی: مئیرکراچی وسیم اختر نے ہل پارک پر زائد چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چارجڈ پارکنگ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 4ملازمین  کو معطل کر دیا جب کہ ہل پارک کی حدود میں دونوں سائیڈ سے چارجڈ پارکنگ فیس ختم اور کنٹریکٹر کو بلیک لیسٹ کر دیا۔

میئر کراچی کو اطلاع ملی تھی کہ ہل پارک کی حدود میں بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ چارجڈ پارکنگ متعلقہ کنٹریکٹر سے مل کر شہریوں سے زائد فیس وصول کر رہا ہے جس کے لیے میئر کراچی نے اپنے طور پر معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ وہاں 100 روپے فی گاڑی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے جس پر مئیر کراچی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ چارجڈ پارکنگ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محمد احمد انسپکٹر شعیب احمد، محمد ریاض،کلرک ارشد قریشی نائب قاصد جرمان اور محمد عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا جب کہ ہل پارک کی حدود میں آئند چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے پر مکمل پابندی اور کنٹریکٹر کو بلیک لیسٹ کر دیا،یہ کنٹریکٹر آئندہ کے ایم سی میں کسی نوعیت کا کام نہیں کر سکے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے کہ کے ایم سی کی حدود اور چار دیواری کے اندر ہمارا کنٹریکٹر اور محکمہ کا عملہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں،انھوں نے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اگر عملے کے اور بھی اہلکار یا افسران ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

میئر نے کہا کہ عید الفطر سے قبل محکمے کو وارننگ دی گئی تھی کہ جو بھی لوگ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی خواہ وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں مگر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس پیغام کا اثر مثبت نہیں لیا گیا لہذا اب کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ جاری رہے گا  دیگر جگہوں پر بھی معلومات جمع کی جا رہی ہے جہاں سے بھی کے ایم سی کے عملے کی ملوث ہونے کی شکایت ملے گی وہاں کارروائی ہو گی،شہریوں  نے میئر کے اقدام کوسراہا ہے اور بروقت کارروائی پر اظہار تشکر کیا۔

The post ہل پارک میں زائد پارکنگ فیس لینے پر سرکاری افسر سمیت 4 ملازمین معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2KCO32b