گلستان جوہر کے سپر اسٹور میں لگی آگ سے عمارت گرنے کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گلستان جوہر کے سپر اسٹور میں لگی آگ سے عمارت گرنے کا خدشہ

کراچی:  گلستان جوہر کے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ 18 گھنٹے بعد بجھادی گئی کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

گلستان جوہر بلاک14 میں رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور اور تہہ خانے میں واقع سپر اسٹور میں منگل کی صبح9 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھے جس نے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا آتشزدگی کے باعث اٹھنے والے دھوئیں نے عمارت کے تمام فلیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا جس سے مکین خوف ہراس کا شکار ہوگئے، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے عمارت کے 40 فلیٹوں کے رہائشیوں سے فلیٹ خالی کرالیے گئے۔

دن میں متعدد بار فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں دوبارہ شعلے بلند ہوتے رہے اور یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا اس دوران آگ کو بجھانے کے لیے سپراسٹور کی چاروں طرف دیواریں مشینری کے ذریعے منہدم کردی گئیں جبکہ مکینوں نے قریب واقع امام بارگاہ میں پناہ لی جبکہ کچھ مکینوں نے کھلے آسماں تلے بیٹھ کر رات گزاری اور وہیں پر روزہ افطار اور پھر سحری کی، چیف فائر آفیسر تحسین احمد کا کہنا ہے کہ 12 فائر ٹینڈر اور ایک اسنار کل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

سپر اسٹور کے مالک کی رشتے دار خاتون کے انتقال کے باعث پیر کو اسٹور بند تھا منگل کو دن 11 بجے اسٹور کھلنا تھا تاہم اس سے پہلے ہی آگ بھڑک اٹھی اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے بلڈر اکرم نے رہائشی عمارت کو کمرشل بنادیا تھا ، سپراسٹور میں بڑے ایئرکنڈیشن پلانٹ اور جنریٹر لگائے گئے تھے جو آگ لگنے کی وجہ بنے، 20 گھنٹے آگ لگی رہی علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے سمیت حکومت کی طرف سے کسی نے آنے کی زحمت نہ کی۔

The post گلستان جوہر کے سپر اسٹور میں لگی آگ سے عمارت گرنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2J9GEaG