کراچی: کراچی یونیورسٹی کے اندر سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں جب کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔
گزشتہ چند روز میں کراچی یونیورسٹی سے4 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئی ہیں جس کے باعث مکینوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے،کراچی یونیورسٹی کے اندر سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکلوں کی رپورٹ مبینہ ٹائون تھانے میں درج کرا دی گئی ہے۔
کراچی یونیورسٹی میں رہائشی کالونی سے نامعلوم ملزمان 7 مئی کو سرخ رنگ کی 70 سی سی یونین اسٹار موٹر سائیکل نمبر CHR-9844 ماڈل 2017 چوری کر کے فرار ہوگئے اور مذکورہ واردات کی بھی مبینہ ٹائون تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی۔
مکینوں نے کراچی پولیس چیف سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکلوں کی چوری کے سدباب کیلیے اقدام کیے جائیں ،متعلقہ تھانے کی پولیس کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بھی نہ صرف گشت میں اضافہ کرے بلکہ موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو برآمد کرایا جائے، اس حوالے سے کیمپس آفیسر آصف کو کال کی گئی، انھوں نے کال وصول کرنے سے گریز کیا۔
The post کراچی یونیورسٹی سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2JrCdax