موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد:  موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ معاملہ براہ راست عوامی مفاد کا ہے، سپریم کورٹ کا موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم براہ راست عوامی مفاد میں تھا جبکہ ٹیکس بحال کرنا عوامی مفاد میں نہیں، موبائل کارڈ پر عوام کو پورا بیلنس ملنا چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ موبائل ٹیکس کٹوتی سے روکنے کا سابق چیف جسٹس کا فیصلہ بحال کرے۔

The post موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Vc39SQ