نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلیے درخواست پر سماعت آج ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلیے درخواست پر سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج صبح11 بجے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نواز شریف کے کیس کی جس دن بھی سماعت ہوگی اس دن خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، فریقین، وکلا اور میڈیا نمائندگان کو استثنیٰ ہوگا جبکہ مقدمہ کی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند افرادپاس کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلیے درخواست پر سماعت آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vCec8x