پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن نعمان بٹ کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن نعمان بٹ کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی

 لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن نعمان بٹ کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی ہوگئی اور ایڈجوڈیکٹر جسٹس( ر) فضل میراں چوہان نے قائمہ کمیٹی اجلاس تک کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

کوئٹہ میں ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں نعمان بٹ کی قیادت میں5ارکان نے علم بغاوت بلند کر دیا تھا، انھوں نے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت میں قرار داد پیش کرنے کی کوشش کی، بعد ازاں پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی پر غلط بیانی کا الزام عائد کیا۔

اس رویے کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایک رکن اسد خان نے درخواست جمع کرائی، اس پر نعمان بٹ کو معطل کرتے ہوئے معاملہ ایڈجوڈیکٹر جسٹس(ر) فضل میراں چوہان کے سپرد کردیا گیا تھا، گذشتہ روز کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس تک سماعت روکنے کیلیے نعمان بٹ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کارروائی جاری رکھنے سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے، نعمان بٹ جان بوجھ کر کیس کو طویل کررہے ہیں،ان کے وکیل نے آج بھی حیلوں بہانوں سے کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب نعمان بٹ کے وکیل شیغان اعجاز نے کہاکہ شکایت کنندہ اسد خان کے وکیل سماعت کے دوران موجود نہیں تھے،اس وجہ سے ہماری طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہوئی تھی۔ انھوں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ ایڈجوڈیکٹر نے ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10مئی تک ملتوی کی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کی جس قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی بات تفضل رضوی نے کی وہ بھی ملتوی ہوگیا اور اب 6کے بجائے 16مئی کو ہوگا۔

The post پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن نعمان بٹ کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2Lg2paB