لاہور: بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر آئندہ چیلنجز کیلیے تیار ہے۔
پی سی بی کو انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو قبل ازوقت انگلینڈ پہنچ کر تیاریوں کا اچھا موقع ملا، بیٹسمینوں نے تسلسل سے عمدہ کھیل پیش کیا، فخرزمان، امام الحق اور حارث سہیل رنز بنا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پہلے میچ میں جلد آؤٹ ہونے کے بعد میری فارم بھی بہتر ہوگئی،دوسرے میں ففٹی اور تیسرے میں سنچری بنائی،لیسٹر شائر کے خلاف ابتدا میں اسٹروکس کھیلنے میں دشواری ہورہی تھی، اس دوران فخرزمان کے عمدہ شاٹس نے مجھ کو دباؤ سے آزاد رکھا،تھوڑا وقت کریز پر گزارنے کے بعد میرا بیٹ بھی چلنے لگا۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی، فہیم اشرف اور دیگر سینئرز تو کافی تجربہ کار ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی اچھے ردھم میں ہیں،ٹیم مجموعی طور پر متوازن اور اچھی فارم میں نظر آرہی ہے۔
The post گرین شرٹس ذہنی اور جسمانی طور پر آئندہ چیلنجز کیلیے تیار ہیں، بابر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2vA0yCV