بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

پشاور میں فیز تھری چوک کے قریب بی آرٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں بی آر ٹی بس آزمائشی بنیادوں پر چلائی جارہی تھی کہ اس دوران خاتون جنگلاعبور کرکے ٹریک پر آگئی اور جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئی۔

بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی خاتون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ لبنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

The post بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2uPYMNR