افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 9 اہلکار ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 9 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں مختلف صوبوں میں طالبان جنگجوؤں کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 9 پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ حملے غزنی، سرپل اور ننگر ہار میں کیے گئے جس کے نتیجے میں غزنی میں 3، سرپل میں 4 اور ننگر ہار کی چیک پوسٹ پر 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب جلال آباد میں دو دھماکوں میں 3 افغان شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 بچے اور 8 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور اب عسکریت پسندوں کا ہدف پولیس چیک پوسٹیں ہیں جہاں قبضہ کرکے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے بادغیس میں 2 دن سے جاری جھڑپ میں 30 طالبان جنگجو اور 36 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، فریقین کی جانب سے علاقے میں قبضے کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہوئی تھیں۔

The post افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 9 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2Vng1le