بگ بیش کے کیچ کو بہترین کرکٹ تصویر کا ایوارڈ مل گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بگ بیش کے کیچ کو بہترین کرکٹ تصویر کا ایوارڈ مل گیا

 لندن: بگ بیش میچز میں سڈنی سکسرز کے موئسس ہینرکس کا غیرمعمولی کیچ تھامنے کی تصویر بنانے پر بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ فل ہیلارڈ کو مل گیا۔

وزڈن نے سال 2018 کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ فل ہیلارڈ کو دے دیا۔ انھیں یہ اعزاز بگ بیش میچز میں سڈنی سکسرز کے موئسس ہینرکس کا غیرمعمولی کیچ تھامنے کی تصویر بنانے پر دیاگیا جس کی وجہ سے میلبورن اسٹارز کے نک لارکن کو میدان بدرہونا پڑگیا تھا، انھیں پہلا انعام پانے پر 2 ہزار پائونڈ بھی دیے جائیں گے۔

2 رنر اپ میتھیو لوئس اور بنگلہ دیش کے امیچر فوٹوگرافر سید مہابابل قادر قرار پائے ہیں۔ رنرز اپ کو ایک ہزار پائونڈ فی کس دیے جائیں گے، دیگر 8 شارٹ لسٹ کو250 پائونڈ فی کس ملیں گے۔

The post بگ بیش کے کیچ کو بہترین کرکٹ تصویر کا ایوارڈ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2GhuKJn