لاہور: ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنے کے اندازے ہیں، نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
The post پنجاب میں تیل کے نئے ذخائر دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VQ0876