کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے ملزمان رہا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے ملزمان رہا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کینیڈین ماڈل کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والے دونوں نوجوانوں کو رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون اسما گلوٹہ کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں حمزہ اور انس کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا تاہم کینیڈین خاتون نے دونوں نوجوانوں کو معاف کردیا جس کے بعد پولیس نے نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

ملزمان اور ان کے اہل خانہ نے تھانہ میں جاکر کینیڈین خاتون سے معافی مانگی جس کے بعد خاتون نے نوجوانوں کو معاف کیا۔ ایس پی رورل کے مطابق خاتون کی جانب سے معافی قبول کرنے پر ملزمان کو ضمانت پررہا کیا گیا، خاتون کی جانب سے تحریری طور  معافی لکھ کر پولیس کے حوالے کردی گئی۔ ایس پی رورل کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کے خلاف قابل ضمانت دفعات تھیں اس لئے ملزمان کو ضمانت پررہا کیا گیا۔ جب کہ خاتون کے کہنے پر ملزمان کی معافی کی باقاعدہ ویڈیو بنائی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری جانب ہراسانی کا شکار ہونے والی کینیڈین خاتون نے ملزمان کی معافی کی ویڈیو بنوانے کے حوالے سے کہا کہ ملزم سرعام معافی مانگے اور یہ معافی منظرعام پر بھی آئے، میں چاہتی ہوں آئندہ کوئی مرد کسی خاتون کو تنگ نہ کرے اس لئے ویڈیو بنوائی۔

واضح رہے کہ منگل کے روزحمزہ سہیل اور انس کامران نامی دونوجوانوں نے اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی اوران کا پیچھا کیا بلکہ انہیں ہراساں  بھی کیا، جس کے بعد خاتون نے دونوں نوجوانوں کے خلاف وزیراعظم کے شکایات پورٹل  پر شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد دونوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

The post کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے ملزمان رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Dohdhb