عالمی بینک پاکستان کیلیے فنانسنگ کا عمل تیزکرے، حفیظ شیخ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عالمی بینک پاکستان کیلیے فنانسنگ کا عمل تیزکرے، حفیظ شیخ

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کیلیے فنانسنگ کا عمل تیزکرے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے چینی سفیر یاؤجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات اورسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروںکو مراعات دی جا رہی ہے، چینی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چین نے پاکستان کے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

چینی سفیریاوجنگ کاکہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چینی قیادت سی پیک کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گی اور سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔ ملاقات میںوزیر اعظم کے دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو الینگووان نے ملاقات کی۔

The post عالمی بینک پاکستان کیلیے فنانسنگ کا عمل تیزکرے، حفیظ شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2USzoGD