آئی بی سروس فنڈ کو آڈٹ سے چھوٹ دینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی بی سروس فنڈ کو آڈٹ سے چھوٹ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کو آپریشنل فنڈزمیں درپیش قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی بی کے خفیہ سروس فنڈکو آڈٹ سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے آئی بی کو مالی سال 2017-18 کے دوران سیکرٹ فنڈ سے ہونیوالے اخراجات کو آڈٹ سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ دینے کی سمری منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے جو آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلیے 16 نکاتی ایجنڈا 18 اپریل کو جاری ہوچکا ہے اور یہ سمری اب شامل کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ سمری کا جائزہ لے کر منظوری دینے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی بی کو مالی سال2017-18 کے خفیہ سروس فنڈ کے اخراجات کو آڈٹ سے چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کے باعث آڈیٹر جنرل آف پاکستان ریونیو(اے جی پی آر) نے نومبر 2018 سے کوئی بل پاس نہیں کیا جس کی وجہ سے انٹیلی جننس بیورو کو آپریشنل فنڈ کی قلت کا سامنا ہے۔

The post آئی بی سروس فنڈ کو آڈٹ سے چھوٹ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2GqY4fg