مظفر آباد: پٹہکہ کے قریب دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم سے مظفر آباد آنے والی جیپ پٹہکہ کے قریب بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
The post مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2U1xGgD
