پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی: جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے جب کہ 260 مزید بھارتی ماہی گیروں کو مرحلہ وار رہا کیا جائے گا، رہا ہونے والے ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں براستہ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

آج رہا ہونے والے 100بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے دیے گئے ہیں جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

The post پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2uSfax3