لاہور / کوئٹہ: ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں، ژالہ باری کی وجہ سے کم ازکم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ ملک بھر میں گندم اور چنوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق حویلی لکھا میں طوفانی بارش سے شادی والے گھرکی چھت گرنے سے3 سگی بہنیں جاں بحق جبکہ 5 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ظاہر پیرمیں ٹی وی کیبل کی تاریں درست کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے چل بسا۔نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں میرووال میں چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدیدزخمی ہو گئے۔
خان پور میں تھانہ اسلام گڑھ کی حدود سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ دریں اثنا بلوچستان میں بارشوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں میں مزید 2بچوں سمیت 3 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے ۔ ژوب قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زائرین سمیت پھنسے ہوئے سییکڑوں مسافر ریسکیو کرلیا گیا ۔
نصیر آباد ڈویژن میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کچے مکانات مہندم ہوگئے نوتال میں ریلوے ٹریک زیر آب آگیا ٹرینوں کی آمدورفت معطل متاثر ہ علاقوںمیں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک ، چارسدہ اور سوات میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم گزشتہ روز ہونیوالی بارش اور طوفانی ہواوں کی زد میں آکر جان کربازی ہارگیا۔ حالیہ بارشوں اورڑالہ باری سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم اورمکئی سمیت مختلف پھلوں کی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔صوبائی وزیرزراعت پنجاب کا کہنا ہے کاشتکاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیاجائیگا۔
The post ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے 12 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GipZOm