گوجرانوالہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گوجرانوالہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

گوجرانوالا: تھانہ سول لائن کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقے کچافتومنڈ میں ناظم بٹ اورفیاض بٹ گروپوں کے درمیان کیبل کے تنازعه پرجھگڑا ہوا، اس دوران دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اورگولیوں کی زد میں آکر فیاض، بیٹا وجاہت اوربھانجا عدیل جاں بحق جبکہ ہمایوں، ناظم، ندیم اورعرفان سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں رشتہ دارہیں، ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طورپرڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

The post گوجرانوالہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VaoxHf