ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: ریلوے حکام نے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے ڈیم فنڈز اور ایڈوانس بکنگ کی رقم کرایوں میں ضم کرنے کا فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا، کرایوں میں فیصلے کا اطلاق 11 مارچ سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کے کرائے راونڈ اپ اور بعض کے راونڈ ڈاون کیے گئے ہیں، 130 یا 140 روپے کرائے کو راونڈ اپ 150 ہوجائے گا، 170 یا 180 ہونے کی صورت میں200 سو روپے وصول کیا جائے گا جب کہ انٹرسٹی 11 سے 20 کلومیٹرکا کرایہ 27 روپے کے بجائے اب 20 روپے وصول کیا جائے گا، انٹرسٹی کرایہ 21 کلومیٹرسے 30 کلومیٹر کا کرایہ37 روپے کی بجائے30 روپے وصول کیا جائے گا، 51 کلومیٹر سے1 سو کلو میٹر کا کرایہ117 روپے کے بجائے 100 روپے وصول کیا جائے گا۔

The post ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NLgRFg