اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں 5 فوجی افسران کرپشن کے مرتکب قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں 5 فوجی افسران کرپشن کے مرتکب قرار

اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی قاعدگیوں کی تحقیقات میں 5 فوجی افسران کو کرپشن کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن (شعبہ ہوا بازی) کا چیئرمین مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سینیٹر بہرام خان نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے قاعدگیوں پر 21 فوجی افسران کیخلاف تحقیقات کی گئی، انکوائری میں 5 افسران کو کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، ان افسران کی بد انتظامی کے باعث ایئر پورٹ کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل شاہد نیاز نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں مالی کرپشن کی رپورٹ بنائی، جس کی روشنی میں ایف آئی اے کو تحقیقات سونپی گئی،  جسٹس ر ناصر ملک نے معاملے کی الگ تحقیقات کیں، کرپشن میں ملوث پانچ افسران میں سے صرف دو نے جواب دیا،ریٹائر ہونے کی وجہ سے انکوائری بند کر دی گئی، ذمہ دار فوجی افسران بے قاعدگیوں اور غفلت کے مرتکب ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے کرپشن الزامات پر ذمہ افراد کے خلاف کارروائی کیے بغیر معاملہ نمٹانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف کیا کاروائی کی گئی؟۔

ڈائریکٹر سی اے اے نے جواب دیا کہ ذمہ دار افسران اب کسی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔ کمیٹی نے سی اے اے سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مالی بے قاعدگیوں اور غفلت کے مرتکب فوجی افسران کیخلاف ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ سمیت تمام تحقیقاتی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

The post اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں 5 فوجی افسران کرپشن کے مرتکب قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tuh05r