ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا پہلا دور ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا پہلا دور ختم

 اسلام آباد:  پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دورختم ہوگیا تاہم دوسری باہمی جائزہ رپورٹ پرعملدرآمدکا جائزہ لیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک کے وفد کو بتایا گیا منصوبے پرعملدرآمد کے تحت جماعت الدعوۃ اورفلاح انسانیت پر پابندی جبکہ متعدد مدارس کوحکومت کے زیرانتظام کیا گیاہے۔ 40 ہزار روپے کے نئے انعامی بونڈز کا اجرا روک دیا گیا ہے جس پر وفدنے اظہاراطمینان کیا۔ مشکوک بینکنگ لین دین اور جعلی کھاتوں کے متعلق بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، اس میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کیلیے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جائیگا۔

نیکٹا کی فراہم کردہ فہرست اور تفصیلات کی تصدیق تکمیل کے قریب ہے۔ دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے میں ملوث عناصر و تنظیموں کی جائیدایں ضبط کرنے سے متعلق قوانین میں ترامیم اور عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

بلیک لسٹ میں نام شامل ہواتومعیشت پرکیااثرات ہونگے؟

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کانام بلیک لسٹ میں شامل کیاتومعیشت پرکیااثرات ہوں گے؟ حکومت اس ضمن میں تحقیق کرائے گی۔ایشیاء پیسفک گروپ کیساتھ مذاکرات سے قبل22مارچ کو جوائنٹ چیف اکانومسٹ میکرو کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت خزانہ وتجارت،سٹیٹ بینک اور ایف بی آر سمیت ایس ای سی پی و ایف ایم یوحکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تجارت و سرمایہ کاری اور ترسیلات زر پر ممکنہ اثرات کاجائزہ لیاجائے گا۔

The post ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کا پہلا دور ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2FClIWS