کراچی: ریون انرجی لمیٹڈ نے ای این آئی نیو انرجی پاکستان کے لیے 10میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ریون انرجی لمیٹڈ نے بھٹ سندھ میں ای این آئی نیو انرجی پاکستان کے لیے 10میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی سائٹ پر استعمال کی جائے گی جس سے نہ صرف گیس کی بچت ہوگی بلکہ آئندہ 10 برسوں کے دوران 1لاکھ 40 ہزار ٹن کے مساوی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہوگا۔ منصوبہ نئے اور مربوط فوٹو وولٹیک منصوبے پر مشتمل ہے جو کہ بجلی کے حصول کی موجودہ سہولت سے منسلک ہوگا۔
اس سولر پراجیکٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد دن کے اوقات میں موجودہ گیس ٹربائن میں سے ایک کو بند کیا جا سکے گا جس سے نہ صرف گیس کی بچت ہوگی بلکہ ای این آئی کمپنی بتدریج اپنے آپریشنل اخراجات میں بھی کمی لاسکے گی۔
ریون انرجی لمیٹڈ کے سی ای او مجتبیٰ حیدر خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اسٹریٹجک حوالے سے بھی ملک کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔10 میگا واٹ کا یہ سولر پراجیکٹ ای این آئی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے حصول توانائی کے وسائل میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔
The post ریون انرجی کا 10 میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2FtCVk2