نواز شریف کا گھر پر طبی معائنہ، مزید ٹیسٹ تجویز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف کا گھر پر طبی معائنہ، مزید ٹیسٹ تجویز

 لاہور:  مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے معالجین نے نوازشریف کا ان کے گھر پر طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے۔ عارضہ قلب کے ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ آج (ہفتے کو) اسپتال آئیں تاکہ وہاں ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نواز شریف آج شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

The post نواز شریف کا گھر پر طبی معائنہ، مزید ٹیسٹ تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CIGxOE