پشاور میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈوا ڈالا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈوا ڈالا

پشاور: متھرا میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کے سر کے سارے بال مونڈوا ڈالے۔

پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں بھی شوہر کے بیوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دوپٹہ سرکنے پر شوہرنے بیوی کے سر کے سارے بال مونڈوا ڈالے جب کہ بیوی نے شوہر کے خلاف پرچہ درج کرا دیا۔

خاتون کے مطابق جھگڑا گزشتہ دنوں ایک شادی تقریب میں اس کے سر سے دوپٹہ سرکنے پر شروع ہوا۔ شوہر سے دھمکیاں ملنے پر پرچہ درج کرانے میں تاخیر ہوئی تاہم گزشتہ روز موقع ملنے پر متاثرہ خاتون تھانے پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ملزم شوہر واقعہ کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

The post پشاور میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈوا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CMFnBM