پاکستان کی کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کی کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

 اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت دے دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور راہداری کھولنے کےلیے مذاکرات 2 اپریل کو واہگہ بارڈرپر ہوں گے۔

بھارت کی برعکس پاکستان نے بھارتی میڈیا کو مذاکرات کی کوریج کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپرہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپورراہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی مذاکرات کی کوریج کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں۔ دواپریل کو واہگہ میں کرتارپورمیٹنگ کے لئے بھارتی میڈیا کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بھارتی میڈیا اجلاس کی کوریج کے لئے پاکستان آسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صحافی ویزے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں درخواست دے سکتے ہیں۔

The post پاکستان کی کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HUeeAd