وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گوادر ایکسپو کے اختتامی تقریب میں شرکت بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان دورہ گوادر کے بعد آج رات کراچی پہنچیں گے جہاں گونر ہاؤس کراچی میں ڈنر ہوگا۔

The post وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I0gLJg