علی رضا عابدی لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

علی رضا عابدی لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وہ لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس کے حوالے سے تفتیشی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلائے گئے ایم کیو ایم محمود آباد یوسی کے وائس چیئرمین خرم شہزاد نے بیان دیا ہے کہ علی رضا کو ان کے کہنے پر اپنے نام سے موبائل فون کی نئی سم خرید کر دی تھی، علی رضا عابدی کا کہنا تھا میرے نام پر نئی سم نہیں مل سکتی جس پر میں نے شارع فیصل پر واقعے ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سے نئی سم خرید کر انھیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

تفتیشی حکام کے سوال پر کہ علی رضا عابدی لندن میں کیوں اور کس سے بات کرتے تھے، اس حوالے سے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے سراغ لگایا ہے کہ علی رضا عابدی آخری دنوں میں لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے اور ان کے بیرون ملک رابطوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

The post علی رضا عابدی لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V1VB11