لندن: ایم سی سی نے ’مانکیڈ‘ کو اہم ترین قانون قرار دے دیا۔
ایشون اور جوز بٹلر تنازع کے حوالے سے کرکٹ قوانین کے سرپرست ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر یہ قانون نہ ہو تو نان اسٹرائیکر بیٹسمین ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی گز تک آگے نکل آئے گا، بولر کو اختیار ہے کہ وہ کریز چھوڑنے والے بیٹسمین کو آئوٹ کرے، پہلے سے خبردار کرنے کا کوئی قانون نہیں اور نہ ہی یہ اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
اگر ایشون نے ڈلیوری میں جان بوجھ کر تاخیر کی تاکہ بٹلر کریز سے باہر نکلیں اور وہ انھیں آئوٹ کرسکے تو یہ غلط اور اسپرٹ آف کرکٹ کے منافی ہے، مگر اس کا تعین کرنے کیلیے تھرڈ امپائر موجود اور فوٹیج دیکھ کر اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہوگا۔
The post ایشون تنازع کے بعد ایم سی سی نے ’مانکیڈ‘ کو اہم ترین قانون قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2HLlI9p