بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ ’را‘ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ ’را‘

نیو دہلی:  سابق سربراہ ’را‘ اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سابق ’را‘ چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔

The post بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ ’را‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2EE9A7m