مودی کوبھارت میں ذلت کا سامنا، ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مودی کوبھارت میں ذلت کا سامنا، ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

نئی دہلی: بھارتی عوام نے ٹویٹرپرمودی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کورہا کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت میں “گو بیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مختلف ٹوئٹس میں لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ انہیں نریندر مودی بطوروزیر اعظم نہیں چاہئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

بھارتی نوجوانوں کا خیال ہے کہ جو بھارتی ابھی تک یہ سوچتا ہے کہ مودی امن لا سکتا ہے اس پر افسوس ہے۔ بھارتی عوام نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم بھی کیا۔

عوام نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں گرفتارکیا گیا تب بھارتی وزیر اعظم الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔ لوگوں نے نریندر مودی کو حکومت کرنے میں ناکام قراردیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک نا اہل انسان ہیں۔

The post مودی کوبھارت میں ذلت کا سامنا، ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2UeEqJ1