بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

 سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے سری نگر میں اس کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا۔

بھارتی محکمہ داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر بھارت مخالف اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور لوگوں کو ملک کے خلاف نفرت پر اکسا رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر عسکریت پسند تنظیموں سے رابطے میں ہے اور بھارت میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں یاسین ملک اورامیرجماعت اسلامی سمیت 150 کشمیری گرفتار

بھارتی محکمہ داخلہ نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کا پرچار کرتی ہے جس کے لیے جدوجہد کرنے والی دہشتگرد و علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کرتی ہے۔ اگر اس پر فوری طور پر پابندی نہ لگائی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ بھارت کو توڑ کر ایک اسلامی ریاست قائم کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کردے گی۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی عبدالحامد فیاض سمیت جماعت کے 150 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

The post بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2tKyegi