سلووینیا کے رکن اسمبلی کو بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر استعفی دینا پڑگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سلووینیا کے رکن اسمبلی کو بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر استعفی دینا پڑگیا

لیوبلیلانا: سلووینیا کے رکن اسمبلی داریچ قارا چچ ایک دکان سے بغیر ادائیگی کے سینڈوچ کھانے اور جھگڑا کرنے پر پارٹی رکنیت کی منسوخی کے بعد پارلیمنٹ سے بھی مستعفی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رکن اسمبلی نے سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلیلانا کی ایک مارکیٹ میں دکان داروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سماجی سروے کے بہانے رقم ادا کیے بغیر سینڈوچ کھالیا تھا جس پر پارٹی نے ان کی رکنیت منسوخ کر دی۔

سلووینیا کے رکن پارلیمان داریچ قارا چچ نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ سینڈوچ کی قیمت ادا کرنے کا منتظر تھا مگر ملازمین اپنی ڈیوٹی کرنے کے بجائے باتوں میں مصروف تھے، میں نے ملازمین کو سبق سکھانے کی خاطر ایسا قدم اٹھایا۔

رکن پارلیمان کی وضاحت پارٹی کو مطمئن نہ کرسکی اور پارٹی نے ان کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کرلیا۔ داریچ قارا چچ نے استعفیٰ دینے کے بجائے مارٹ اور عوام سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی لیکن عوامی دباؤ پر انہیں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہی پڑا۔

The post سلووینیا کے رکن اسمبلی کو بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر استعفی دینا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2IfsfdA