زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 مزدور ہلاک، متعدد لاپتا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 مزدور ہلاک، متعدد لاپتا

ہرارے: زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 کان کن ہلاک اور 25 سے زائد لاپتا ہوگئے۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر دور واقع کدوما کے علاقے میں سونے کی عمودی یا شافٹ کان میں اس وقت پانی بھر آیا جب وہاں دوسری شفٹ شروع ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا کام شروع کردیا علاوہ ازیں کان کنوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی لیکن پوری کوشش کے باوجود بھی کان کنوں کو بچایا نہ جاسکا۔

منگل کی رات کو کان کن مصروف تھے کہ تیزبارشوں سے سیلابی پانی کان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ قریبی ڈیم کی دیوار کی شکستگی بتائی جارہی ہے۔ ڈیم کی دیوار ٹوٹتے ہیں پانی کان میں داخل ہوگیا۔ یہ کان ایک نجی کمپنی کے زیرِ استعمال تھی۔

پولیس اور دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں جس کی مکمل رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی۔

The post زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 مزدور ہلاک، متعدد لاپتا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DHFCha