سعودی ولی عہد کا دورہ؛ اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی ولی عہد کا دورہ؛ اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر 18 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2 روزہ دورے کے باعث کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹ کے ملازمین کے لیے آئندہ پیر کی چھٹی دے دی گئی ہے، جس کا اعلامیہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دستخط کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے۔

The post سعودی ولی عہد کا دورہ؛ اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GS9YAP