سندھ پولیس کے مرد افسران و اہلکاروں کیلئے بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹیوں کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ پولیس کے مرد افسران و اہلکاروں کیلئے بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹیوں کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین اور ان کی بیگمات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے سندھ  نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے اہلیہ کی زچگی کے دوران 10 روز کی چھٹی کی نوید سنائی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح نے صوبے کے تمام افسران کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد 10 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکے گی، اور تمام سینیئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے

 

The post سندھ پولیس کے مرد افسران و اہلکاروں کیلئے بچے کی پیدائش پر 10 روزہ چھٹیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V2gg4u