بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش

اسلام آباد: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی مفروری کے معاملے کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

ایف آئی اے انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ صرف اسٹینڈرڈ، چارٹرڈ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات رہ گئیں ہیں جس کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ 15 مارچ تک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی پیش کی جائے جب کہ تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے۔

The post بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2S3c6HR