ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔    

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو دکان سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد دکان میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے والد اور 3 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ کوئٹہ میں رواں ماہ میں اب تک گیس سے دم گھٹنے کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ  اس سے قبل پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔

The post ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Igxolq