کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
کراچی میں ادبی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے لہذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے، فیڈریشن کا آئینی فرض بنتا ہے کہ سب کو متحد رکھے۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے جب کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ہوتے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے جب کہ پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے۔
The post لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GK33tS