بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف پُر امن شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ پوری وادی میں ہُو کا عالم ہے اور سڑکوں، مارکیٹوں اور گلیوں میں مکمل سناٹا ہے۔

حریت رہنماؤں نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلاجواز چھاپے، گرفتاریاں، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 35-اے کو ختم کرنے کی مودی سرکار کی مذموم سازش کے خلاف پُر امن شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : حریت رہنما  یاسین ملک اورامیرجماعت اسلامی سمیت 150 کشمیری گرفتار

اس موقع پر تمام تعلیم ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت ناپید ہیں جب کہ  بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بند کردیئےہیں، جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کو تلاشی کے نام بے عزت کیا جا رہا ہے۔  اہم شاہراؤں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش کار بمبار حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے چھاپوں کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

The post بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Noqk55