بھارتی ائر فورس کا بمبار طیارہ گر کر تباہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی ائر فورس کا بمبار طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انڈین ائر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں خوشی نگر کے جنگل حاتم پور میں جیگوار بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ نے گورکھ پور ائر فورس بیس سے اڑان بھری تھی اور معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران وہ بے قابو ہوکر زمین پر آگرا۔ طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ کاک پٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی۔

امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ بھارتی حکام نے ابتدائی طور پر واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کے حادثات میں بھارت کے 7 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے اور 2 پائلٹ ہلاک ہوئے تھے۔

The post بھارتی ائر فورس کا بمبار طیارہ گر کر تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2TdMzgi