محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا بارش دینے والا سلسلہ منگل کی شام یا رات ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے، نئے مغربی سسٹم کے ذریعے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیرآباد میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے جب کہ بدھ سے جمعرات بالائی خیبرپختون خوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالا کنڈ، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، مری، گلیات میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد اور  سبی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2MBA4sD