دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل، فوٹیج سے نشاندہی ہوگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل، فوٹیج سے نشاندہی ہوگئی

ایڈیلیڈ:  آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل رہا۔

اگرچہ بھارت نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں جیتا، البتہ کہانی بدل بھی سکتی تھی اگر امپائرز 45 ویں اوور کی آخری گیند پر دھونی کے شارٹ رن کو نوٹس کرلیتے،اس کی نشاندہی اب ایک فوٹیج میں ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی نے ناتھن لیون کی گیند پر تیزی سے سنگل لیا۔

تاہم کریز تک بیٹ پہنچانے سے قبل ہی واپس پلٹ کر پچ کے درمیان میں ساتھی کھلاڑی دنیش کارتھک سے بات کرنے لگے جبکہ لیون واپس اپنی فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے، قوانین کے تحت شارٹ رن پر امپائر 5 رنز کی پنالٹی دے سکتا ہے جو بھارت کیلیے مشکلات کا باعث بن سکتی تھی۔

The post دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل، فوٹیج سے نشاندہی ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2RRa5Cd