بھارتی بکیز ہاتھ دھو کربنگلہ لیگ کے پیچھے پڑگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی بکیز ہاتھ دھو کربنگلہ لیگ کے پیچھے پڑگئے

سلہٹ:  بھارتی بکیزہاتھ دھوکر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پیچھے پڑگئے مقابلوں کو داغدارکرنے کی کوششیں جاری ہیں سلہٹ میں میچ کے دوران  گرفتار ایک بھارتی باشندے کو جیل بھیج دیا گیا۔

بھارتی باشندہ گیلری میں بیٹھ کر معلومات اپنے ملک بھیجتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ڈھاکا میں بھی 6 بھارتیوں کو جرمانے ہوچکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بکیز اس بار بھی بی پی ایل کو داغدار بنانے کیلیے کوشاں ہیں، البتہ اس مرتبہ مقامی حکام بھی چوکنا اور انھوں نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو موقع پر ہی سزا دینے کیلیے ’موبائل کورٹ‘ کا بھی اہتمام کررکھا ہے۔

جس نے سلہٹ میں کھیلے گئے کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کے درمیان میچ میں موبائل فون کے ذریعے غیرقانونی طور پر جوا کھیلنے کی کوشش کرنے والے بھارتی باشندے کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ معین الحسن چوہدری نے کہاکہ بھارت سے تعلق رکھنے والا یہ شخص گیلری میں بیٹھ کر جوا کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اس نے کئی مرتبہ اپنے ملک میں کسی سے رابطہ کیا۔  معین نے بتایا کہ چونکہ اس شخص کے پاس پاسپورٹ وغیرہ جیسی کوئی بھی دستاویز نہیں تھی اور وہ صرف ہندی بول رہا تھا اس لیے اسے جیل کی سزا دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے بعد میں بتایا کہ اس شخص کی شناخت عمران پاشار کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بہار اسٹیٹ سے ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈھاکا میں بھی موبائل کورٹ نے کم سے کم 20 افراد پر پورے سیزن کیلیے کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ بند کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا، ان میں سے بھی 6 کا تعلق بھارت سے ہی تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں کابینہ کے اجلاس میں ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ کی مقامی اتھارٹیز کو کرکٹ میچز کے دوران غیرقانونی جوئے کو روکنے کیلیے موبائل کورٹ قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

The post بھارتی بکیز ہاتھ دھو کربنگلہ لیگ کے پیچھے پڑگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2HftM2L