مارک کولزکوپاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مارک کولزکوپاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات

 کراچی: ہیڈ کوچ مارک کولز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزآسان نہیں ہوگی، ہمیں سخت اور مضبوط حریف سے سامنا درپیش ہوگا لیکن اس کے باوجود توقع ہے کہ کامیاب رہیں گے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز نے کہا کہ آج کے دور میں ویمن کرکٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کے پاس متبادل کرکٹرز کا نہ ہونا  فکر کی بات ہے،ہمیں دستیاب  کھلاڑیوں پر ہی انحصار کرنا ہوگا،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل جمعرات سے شروع ہونے والے کیمپ میں خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرزکی فزیکل فٹنس کومطلوبہ معیار تک لانے میں وقت درکار ہے،چنانچہ کرکٹ کے تینوں شعبوں میں کارکردگی کو بہتربنانے کی کوشش کی جائیگی، مارک کولزنے کہاکہ پاکستان ویمن ٹیم کواپنی بیٹنگ بہتربنانے کے ساتھ بولنگ کی مہارت میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، اس سلسلے میں کیمپ کے دوران بیٹنگ کوچ اینڈی رچرڈزکی مدد سے خصوصی طور پرکام کیا جائیگا۔

امید ہے ویسٹ انڈیز سے کراچی میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکے بعد دبئی میں ہونے والی  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ایک سوال پر مارک کولز نے کہا کہ پاکستان کو  ویمن کرکٹ میں اچھے نتائج کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، سینئرکرکٹرزکا متبادل سامنے لانے کیلیے گراس روٹ پرکام کرنے بہت ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ میں نے  پاکستان میں ویمن کرکٹ کی  بہتری کیلیے پی سی بی کو تجاویز پیش کردی ہیں ان پر عمل درآمد کا انحصار حکام پر ہے۔

The post مارک کولزکوپاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2HewuFt