اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کیلیے پیشگی ادائیگی کی سہولت بحال کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کیلیے پیشگی ادائیگی کی سہولت بحال کردی

 کراچی:  اسٹیٹ بینک پاکستان نے مجاز ڈیلروں کو خام مال،معاونتی اشیا اور پرزے درآمد کرنے کی غرض سے درآمد و برآمد کنندگان کی طرف سے 10000 ڈالر تک کی پیشگی ادائیگی کے لین دین کی اجازت دے دی ہے۔

یہ فیصلہ برآمدات کے فروغ اور ان صنعتی یونٹس کے ذریعے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی خاطر کیا گیا ہے جو تیار اشیا برآمد کرنے کے لیے پرزے اور خام مال درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں جولائی میں اسٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت پر پابندی عائد کردی تھی جو درآمد کنندگان کو پہلے مجاز ڈیلروں کے ذریعے دستیاب تھی۔

The post اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کیلیے پیشگی ادائیگی کی سہولت بحال کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2Sz0OMo